گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)شہر کی تعمیر وترقی اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کیلئے صنعتکاروں اور تاجروں کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ ،گزشتہ روز چیمبر کے سابق صدر سعید احمد تاج کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں چیمبر کے مختلف دھڑوں ،صنعتکاروں نے شرکت کی اس دوران صدرچیمبر شعیب بٹ ،سابق صدور اخلاق بٹ ،خواجہ ضرار کلیم ،خواجہ خالد حسن ،میاں عمر سلیم ،عمر اشرف مغل ،رانا شہزاد حفیظ ،نواز باجوہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ شہر کو موٹروے سے لنک کروانا ہمارا مشن ہے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کیلئے حکومتی ایوانوں تک آواز پہنچائیں گے ہر دور میں گوجرانوالہ کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے لیکن اب گوجرانوالہ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوائیں گے ۔