ملتان( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں سرکاری امپورٹڈ چینی کا کوٹہ وافر مقدار میں موجود ہے۔14 نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد لوکل چینی بھی مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہو گی جس کے بعد چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مزید مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آٹا اور چینی سمیت تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے جنگی بنیادوں پر عمل پیرا ہے۔