لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) امریکی ریاست رھوڈز آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص نے 89 برس کی عمر میں اپنی زندگی کی سب اہم خواہش فزکس میں ڈاکٹریٹ کرکے پوری کرلی۔ مینفریڈ اسٹینر نے بائیو کیسٹری میں ڈاکٹریٹ کر رکھی تھی لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں فزکس سے عشق تھا، اس کی وجہ ہے کہ یہ بڑا واضح اور ایکوریٹ شعبہ ہے۔ اپنی کامیابی پر وہ نہایت خوش ہیں۔ ان کے مطابق جب وہ براؤن یورنیورسٹی سے بطور ماہر امراض خون ریٹائر ہوئے تو انہوں نے اپنے اس شوق کا دوبارہ آغاز کیا، وہ ہمیشہ چاہتے تھے کہ فزکس میں کچھ کریں لیکن اپنے خاندان کے زور دینے پر فزکس کے بجائے میڈیسن کی جانب چلے گئے تھے۔
فزکس میں ڈاکٹریٹ
89 برس کی عمر میں عشق کی تکمیل‘ ماہر امریکی امراض خون کی فزکس میں ڈاکٹریٹ مکمل
Nov 13, 2021