اسلام آباد/ نئی دہلی (ایجنسیاں) نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً3 ہزار ویزے جاری کر دیئے۔ بھارت کے سکھ یاتری 17 سے 26 نومبر 2021تک بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ گزشتہ روز پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان اور کرتارپور میں گردوارہ دربار صاحب سمیت مختلف گردواروں کی یاترا کریں گے۔ سکھ یاتریوں کو یہ ویزے مذہبی مقامات کے دوروں کے حوالے سے 1974کے پاکستان ۔ بھارت پروٹوکول کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔ اس پروٹوکول کے تحت بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لئے بھارت کے سکھ یاتریوں کو 3 ہزار ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں مقیم ہزاروں سکھ یاتری اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔
بابا گرو نانک
iگرونانک کا یوم پیدائش‘ 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری
Nov 13, 2021