مہنگائی ‘روپے کی قدرمیں بہتری کیلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں، ناصر مگوں

Nov 13, 2021

کراچی(کامرس رپورٹر) میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے ایکسچینج ریٹ کے مسلسل غیر مستحکم ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے؛ جس سے خام مال اور اجناس کے درآمد کنندگان کو بھاری نقصان ہو رہا ہے اور مہنگائی میں روز بروزہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شرح مبادلہ کو غیر مستحکم رکھ کر کسی بھی ملک کی برآمدات پر مبنی صنعتوں کو تباہ کرنا تباہی کا نسخہ ہے، ایف پی سی سی آئی گہری تشویش کے ساتھ ایکسچینج ریٹ میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کے تناظر میں پاکستان کی کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی سپورٹ نہ کرنے پر حکومت اور اسٹیٹ بینک کی عدم فعالیت کا مسلسل مشاہدہ کر رہا ہے۔  

مزیدخبریں