اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اور دنیا سے 70 سے زائد ممالک میں پھیلی بین الاقوامی شہرت یافتہ ونچر کپیٹل فرم ’500 گلوبل ‘ نے پاکستان کے نئے سٹارٹ اپز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑھوتری کے لئے مالیاتی اور تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کئی ٹریلین ڈالر کے اثاثہ جات کی مینجمنٹ کرنے والی ونچر کپیٹل فرم کا وفد ، کمپنی کی منیجنگ پارٹنر اور چیف ایگزیکٹو کورٹنی پاول کی قیادت میں پاکستان کے دورہ پر ہے۔ سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کی دعوت پر یہ فرم پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والے سٹارٹ اپز ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں ، نجی اور پبلک سیکٹر کی کمپنیوں سے ملاقاتیں کر رہی ہے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستانی کمپنیوں نے گلوبل ونچر کپیٹل فرم کومشترکہ سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بریفنگ دی۔سپشلائزڈ ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین امر ہاشمی نے دوبئی ایکسپو 2020 کے دوران گلوبل 500 ونچر کپیٹل کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔ ونچر کپیٹل فرم کے وفد میں پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر اور سٹارٹ اپز کے فروغ کے لئے فنڈز کی فراہمی کے مواقعوں کو سراہا اور مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سپیشل ٹیکنالوجی زونز میں دی جانے والی دس سالہ ٹیکس کی رعائیتوں کو بھی سراہا۔اس موقع پر سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین امر ہاشمی نے وفد کو حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی زونز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں، ٹیکس کی رعایتوں اورمختلف سبسڈیز کی فراہمی پر بریفنگ دی۔
500گلوبل
ونچر کپیٹل فرم 500 گلوبل پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار
Nov 13, 2021