راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اتحادی کیبنٹ میں موجود ہیں ، ہر ایشو ء کیبنٹ میں زیر بحث آتا ہے اتحادیوں کو حکومت سے کوئی ایشو نہیں ہے،اتحادی چاہتے ہیں کہ اس ایشو پر ہمیں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں، یہ ٹائم اس لئے دیا گیا ہے کہ اپوزیشن کو بھی منا لیں اور ساتھ لیکر چلیں، حکومت کیلئے اپوزیشن کوئی چیلینج نہیں ہے چیلنج صرف معاشی بحران اور مہنگائی ہے ، ہمیں پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے ایک بات یاد رکھیں آج چینی ، گھی یا بجلی اور سوئی گیس مہنگی ہے تو اس کی ذمہ دار صرف اور صرف ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے، 2018 جب حکومت آئی تھی، پیٹرول40ڈالر فی بیرل ہے آج 87 ڈالر فی بیرل ہے تو قیمت ڈبل ہو چکی ہے ، پھربھی ایشیائی ممالک میں ہم سب سے سستا پیٹرول دے رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
غلام سرور خان