حکومت پنجاب نے مائیکروسافٹ 

Nov 13, 2021

کے اشتراک سے صوبے میں انڈسٹری سرٹیفکیشن پروگرام لانچ کردیا
لاہور ( نوائے وقت رپو رٹ )حکومت پنجاب نے مائیکروسافٹ کیساتھ مل کر صوبے بھر میں انڈسٹری سرٹیفکیشن پروگرام لانچ کر دیا ۔قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (QAED)مائیکروسافٹ کی صنعت سے تسلیم شدہ سرٹیفکیشنز کے ذریعے اساتذہ کیلئے کمپیوٹر سائنس کی مہارتوں کو آگے بڑھا کر اپنے تمام سکولوں اور پروگراموں میں اختراعات کی رہنمائی کر رہا ہے۔ QAEDs کا مقصد معلمین کیلئے ٹارگٹڈ ٹریننگ فراہم کر نے کیساتھ ہر قدم پر تعاون کرنا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن اساتذہ کو نئی ٹیکنالوجی کے استعما ل میں معا ونت فراہم کر ے گا ۔اساتذہ کو مائیکروسافٹ ٹولز اور ٹیکنالوجی کے بارے میں ٹر ینگز دی جا ئیں گی تاکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ کا رکردگی کو بڑھایا جا ئے ۔ فیز 1 میں QAED کے اساتذہ کیلئے 10,000 مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس موقع پر منعقدہ تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ مائیکروسافٹ اور حکومت پنجاب کے درمیان یہ شراکت داری وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی جانب ایک اور قدم ہے۔ حکومت ڈیجیٹل انقلاب لانے میں مدد کرنے وا لوں کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔ ڈائریکٹر جنرل QAED  محمد علی عامر نے تقر یب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ QAED نے کامیابی کیساتھ ایک ڈیجیٹل فریم ورک تیار کیا ہے ۔مائیکرو سافٹ کے کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشاد نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی قومو ں کی تعمیر میں بنیادی کر دار کر رہی ہے ۔ یہ ہنر پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور نئی ٹیکنالوجیز، کام کرنے کے طریقوں اور جدت کے نئے ذرائع کو اپنانے کی زیادہ صلاحیت پیدا کرکے معاشی ترقی میں معاون ہیں۔
سرٹیفکیشن پروگرام لانچ

مزیدخبریں