بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین اورامریکہ اپنے رہنماں کی ملاقات کے مخصوص انتظامات پر قریبی رابطے میں ہیں۔ ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال صدر شی جن پھنگ نے صدر جو بائیڈن سے ان کی درخواست پر دوبار فون پر بات چیت کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے مختلف طریقوں سے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکہ اس ملاقات کو کامیاب بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کو درست اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس لے کرآئے گا۔
ترجمان وزارت خارجہ