ڈینگی جانیں نگلنے لگا، پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 90 ہوگئی

ڈینگی جانیں نگلنے لگا، پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔ لاہور میں صورتحال بگڑنے لگی۔ اسلا م آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مزید 277 مریض رپورٹ ہوئے، ڈینگی سے مزید چار افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 90 تک پہنچ گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 225 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد 20 ہزار 922 ہوگئی۔اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 23 مریض سامنے آئے، شہر اقتدار میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 315 ہے جبکہ اب تک ڈینگی سے 19 افراد جاں بحق ہو چکے۔خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے وار جاری ہیں، مزید 114 مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 ہزار 91 ہوگئی جبکہ اب تک ڈینگی سے 9 افراد جان کی بازی ہار چکے، پشاور سب سے زیادہ متاثر، کیسز کی مجموعی تعداد 4 ہزار 559 ہے۔

ای پیپر دی نیشن