دہلی میں فضائی آلودگی،دودن کا لاک ڈاﺅن لگائیں،بھارتی سپریم کورٹ

Nov 13, 2021 | 15:38

ویب ڈیسک

آلودگی پرقابوپانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،بھارتی سپریم کورٹ کاحکومت کو حکم 

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی قابو سے باہرہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی کا بحران شدید ہونے پرمرکزی اورصوبائی حکومتوں کی سرزنش کی۔دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کیخلاف سترہ سال کے طالب علم کی درخواست کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت بھارتی سپریم کورٹ کے اسپشل بینچ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے بحران کوکم کرنے کےلئے دلی میں دو روز کے لئے لاک ڈاﺅن لگایا جائے۔بھارتی چیف جسٹس این وی رامنا کا کہنا تھا کہ ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ صورتحال کتنی خراب ہے۔ہم گھروں کے اندربھی ماسک پہن رہے ہیں۔فصلوں کی باقیات جلانے پرحکومت صرف کسانوں کوالزام دے رہی ہے لیکن یہ صرف چالیس فیصد ہے۔بتایا جائے حکومت نے دلی کے عوام کوآلودگی سے محفوظ رکھنے اورگاڑیوں اورپٹاخوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پرقابوپانے کے لئے کیا اقدامات کئے۔حکومت فضائی آلودگی کم کرنے کے لئے فوری اورسنجیدہ اقدامات کرے۔

مزیدخبریں