وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی کے عالمی دن پر پیغام

Nov 13, 2021 | 19:45

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذیابیطس سے بچاؤ اور آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ذیابیطس کی بروقت تشخیص بے حد ضروری ہے کیونکہ ذیابیطس کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث مریض دیگر امراض کا بھی شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سادہ طرز زندگی ذیابیطس سے بچاؤ کا ضامن ہے اور احتیاط علاج سے بہتر ہے۔مریضوں کو علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے لائف سٹائل تبدیل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کیلئے آگاہی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ متوازن غذا، سیراور ورزش سے ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ذیابیطس مراکز قائم کئے گئے ہیں .

مزیدخبریں