کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے وسل بلوئنگ اور فورم بنانے کا اعلان کر دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بنک کی ای میل سروس کے ذریعے عوام نشاندہی کر سکتی ہے۔ ای میل سے ایکسچینج کمپنیز کے بغیر رسید کاروبار کی نشاندہی بھی کی جا سکتی ہے۔ ای میل کے ذریعے زرمبادلہ بورڈ ریٹ سے مہنگا فروخت کرنے کی شکایات بھی کی جا سکتی ہیں۔ وسل بلوئنگ کی شناخت کو گمنام رکھا جائے گا۔
زرمبادلہ سے متعلق غیرقانونی سرگرمیاں روکنے کیلئے وسل بلوئنگ فورم بنانے کا اعلان
Nov 13, 2022