اسلام آباد(خبرنگار)میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ایم ڈی کیٹ آج ملک بھر میں 13 نومبر کو منعقد ہو رہاہے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں2 لاکھ 4 ہزار سے زائد بچے ایم ڈی کیٹ امتحان دینگے امتحانات کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، اور گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی کوششیں قابل ستائش ہیںامتحانات کو احتساب ،شفافیت، میرٹ اور صوبوں کے نصاب کو مد نظر رکھتے ھوئے صوبوں کی پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز کو دیا گی اسلام ازاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے طلبا اور طالبات کے انٹری ٹیسٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کروارہی ھے رواں سال اسلام اباد سے 21188 امیدوار ان امتحان میں شامل ہو رھے ہیںجن میں 14656 طالبات اور 6532 طلبا شامل ہیں ان کیلئے بارانی زرعی یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت فیڈرل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے اٹھارہ تعلیمی اداروں کو بطور امتحانی مرکز نامز د کیا گیا ھے ایم ڈی کیٹ کے سٹوڈنٹس کی زیادہ تعداد بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ہے جس کی وجہ سے وہاں پر بھی ایک ی دن اور وقت پرامتحان لیا جائے گابین الاقوامی سینٹرز میں امتحان دینے والے طلبا لی تعداد 462 ہے پی ایم سی کا عملہ اور صوبائی اور وفاقی میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز امتحانات کی خود نگرانی کریں گے آنے والا وقت ثابت کرے گا کے میڈیکل کی تعلیم ریسرچ اور پروفیشن کو سب سے زیادہ اہمیت ان چھ مہینوں میں ملی وہ گزشتہ چار سالوں میں نہیں ملی تھی۔