وزیرآباد (نامہ نگار) عمران خان اور ساتھیوں پر اللہ والا چوک کے قریب قاتلانہ حملہ سے متاثرہ کنٹینر گزشتہ دس روز سے جی ٹی روڈ پر جائے وقوعہ پر کھڑا ہے۔ جی ٹی روڈ پر اس حصے کی ٹریفک بند کر کے دوسرے ٹریک پر چلائی جا رہی ہے جبکہ کنٹینر کی دکانوں اور مکانوں کے بالکل سامنے موجودگی سے دکانداروں کو تکلیف اور معاشی نقصان ہو رہا ہے۔ مقامی پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات پولیس کے علاوہ مختلف ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ کنٹینر کب یہاں سے نکالا جائے گا‘ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اسے یہاں کھڑے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔