اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر حکومتی اپیل واپس لینے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ اسٹیٹ بنک کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی طرف سے اپیل واپسی کی دائر کردہ متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے خلاف زیر التواء اپیل واپس لینے کی متفرق درخواست منظور کی جائے۔ قبل ازیں وفاقی شرعی عدالت نے سودی نظام کے خاتمہ کا حکم دیا تھا۔ سٹیٹ بنک نے وفاقی شرعی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ کی طرف سے سود کے خاتمے کے شرعی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں دائر کردہ اپیلیں واپس لینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد اب سٹیٹ بنک نے اپنے کونسل کے توسط سے عدالت عظمی سے مذکورہ اپیل واپس لینے کی استدعا کر دی ہے۔
سود پر فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے اپیل واپسی کیلئے حکومتی درخواست دائر
Nov 13, 2022