ٹریکس کی مرمت، دیکھ بھال کے بعد مزید مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ

اسلام آباد(صلاح الدین )پاکستان ریلوے نے شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے ریلوے ٹریکس کی مرمت اور دیکھ بھال کے بعد مزید مسافر ٹرینیں بحال کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا ریلوے کی  ٹیمیں تباہ شدہ ٹریک کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔  ٹریک کی دیکھ بھال اور مرمت کے کام کو چیک کرنے کے لیے انسپکشن  ٹرائل ٹرین کا انتظام کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے نے ماہ اگست میں طوفانی سیلاب کے بعد مختلف سیکشنز پر اپنا آپریشن معطل کردیا تھا   اب وزارت ریلوے نے یکم نومبر سے تیزگام ایکسپریس (کراچی سے راولپنڈی) اور 10 نومبر سے ہزارہ ایکسپریس (کراچی سے حویلیاں) کے آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پاکستان ریلوے 20 نومبر سے بہائو الدین زکریا ایکسپریس کی بجائے پشاور کنٹونمنٹ سے مچھ پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی بحال کرے گا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس(سکھر مچھ)کو بھی بحال کر دیا ہے کیونکہ سیکشن کے ریلوے ٹریک کی حالت بہتر ہو گئی ہے جبکہ مچھ اور کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام تیزی سے شروع ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن