نااہل قیادتوں نے ملک کو  ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نصر اللہ رند ھاوا 


اسلام آباد (نا مہ نگار)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل ہونے والی مملکت کی شناخت کو نااہل قیادتوں نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، ، انھوں نے کہا پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی کوئی واضح پالیسی نظر نہیں آرہی انتخابی نعروں اور دعووں کے برعکسں معاشی ترقی تو درکنار، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، آج ملک و قوم کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جسکے قول وفعل میں تضاد نہ ہو اور جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پرقوم کو یکجا کرے اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید کا چراغ روشن کرسکے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔نصر اللہ رند ھاوا نے کہا کہ وطن عزیز کی یکجہتی اورسلامتی کے لئے جذبہ  اخوت کو پروان چڑھانے اور عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا ئیں،پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کا ضامن صرف اسلام  ہے، ہمیں وہ عہد و پیماں پورے کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ اٹھنا ہوگا ۔

ای پیپر دی نیشن