تحریک انصاف کے دھرنوں سے ملکہ کوہسارمری کی رونقیں بھی ماند پڑگئیں


 مری(نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے دھرنوں سے ملکہ کوہسارمری کی رونقیں بھی ماند پڑگئیں ہیں کاروباری اورعوامی حلقوں کا شدید احتجاج شاہراہیں اورسڑکیں بندکرنے سے نقصان صرف غریب عوام اورکاروباری حلقوں کاہورہا ہے۔ مری کے کاربار پہلے سے شدید بحران کاشکار ہیں ،کورونا،سانحہ مری کے بعد گاڑیوں کی مری داخلے پر پابندی نے یہاں کے کاروبارکو بری طرح متاثرکیا ہے یہاں نہ کوئی کارخانہ ہے اورنہ ہی کوئی روزگار کے دیگرمواقع فراہم کئے گئے ہیں جس سے یہاں بیروزگاری میں اضافہ ہونے سے غریب اورمتوسط طبقے بری طرح متاثر ہورہے ہیں عوامی اورکاروباری حلقوں نے وفاقی،صوبائی اوردیگر ذمہ دارحلقوں سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔          

ای پیپر دی نیشن