جنڈ ( نامہ نگار) ملک کے قیام سے لیکر آج تک رائج انگریزی سامراج کا فرسودہ وظالمانہ سسٹم وڈیروں ،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو تحفظ اور وطن عزیز کے اصل مالک عوامِ پاکستان یعنی غریب ومساکین اور دیہاڑی دار مجبور و مزدور محنت کشوں کو اس حکمران سیاسی مافیا کا زندگی بھر غلام بنائے رکھنا ہے ہم اس ظالمانہ وجابرانہ عوام دشمن نظام کو مٹا کر مملکت پاکستان میں اپنے پیارے نبی کریم کی وساطت سے ملنے والے قرآن مجید کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کو عملاً نافذ کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان نظریاتی پارٹی کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد شہیر حیدر ملِک سیالوی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 5 نے گذشتہ روز مونگ پھلی منڈی جنڈ میں بریگیڈئر( ر) ملِک حیدر امیر خان کی زیر سرپرستی سابق ناظم یوسی پنڈسلطانی وسابق صدر جنڈ بار ملِک ارشد حمید ایڈووکیٹ کی زیر معاونت پروفیسر ملِک محمد اقبال خان کی زیر سربراہی پاکستان نظریاتی پارٹی کے مرکزی قائدین کے زیر اہتمام وانصرام پی این پی کی مقامی کابینہ کے زیر انتظام حلقہ پی پی 5کے منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
قرآن مجید کے عادلانہ ومنصفانہ نظام کو عملاً نافذ کرناہوگا، شہیر حیدرسیالوی
Nov 13, 2022