رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) کوٹ مہندی شاہ کے زمیندارراجہ محمدخان نے محمد نذیر کو مستاجری پر زرعی اراضی دی ہوئی تھی جس کی تین سال کی مستاجری کی رقم 50لاکھ واجب ادا تھی تقاضہ کرنے پر راجہ فارم ہاؤس پرگواہان کی موجودگی میں محمد نذیر نے پیسے دینے قبول کئے اورادائیگی کیلئے فیصل بنک کا چیک دے دیا جیسے کیش کروانے کے لئے بنک گئے تو چیک بوگس نکلا جس کی ایف آئی آر تھانہ سی ڈویژن میں درج کروادی گزشتہ روز پولیس نے ملزم محمد نذیر کو ڈیوٹی جج خرم سہیل محمودکی کورٹ میں پیش کیا جیسے فاضل جج نے جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
رقم ادائیگی کا چیک بوگس نکلا، مقدمہ درج،علاقہ مجسٹریٹ نے ملزم کو جیل بھجوادیا
Nov 13, 2022