بری نظر رکھنے سے منع کرنے کی رنجش پر5 ملزمان نے خاتون بیٹی سمیت اغواء کرلی،مقدمہ درج


رحیم یارخان (کرائم رپورٹر) موضع جلال پور کے رپائشی محمد عرفان نے بیان کیا کہ اس کے قریبی رشتہ داردلشاد کا اس کے گھر آنا جانا تھا جس نے اسی دوران اس کی بیوی اقراء پر بری نظر رکھنا شروع کردی معلوم پڑنے پر دلشادکو گھر آنے سے روک دیا گزشتہ شب وہ اپنی بیوی دو بیٹیوں سمیت سو گیا صبح اٹھنے پر معلوم ہوا کہ بیوی اقراء اورنو عمر بیٹی موجود نہ ہیں پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کی بیوی اوربیٹی کو ملزم دلشاداپنے ساتھیوں صاد ق حسین ،کاشف ،عرفان اورثمرین بی بی کی مدد سے اغواء کرکے فرار ہوگئے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن