اڈالاڑ: پشتے کمزور یا پانی چوری ، رانا مائنر میں پھر شگاف ،سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب 


اڈالاڑ(نمائندہ نوائے وقت) اڈالاڑ کے چندگزکے فاصلے آراپلی  کے قریب رانا مائنر میں پانی کی چوری یا کسی اور نامعلوم  وجوھات پر دوبارہ بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے سینکڑوں ایکٹر رقبہ زیر آب آگیا کاشتکاروں کی لاکھوں مالیت کی کھڑی فصلوں کا بھی نقصان پہنچا کاشتکاروں نے اپنی مدد آپ تحت اور ایکسیی ویٹر بلواکر شگاف کو پر کیا، کاشتکاروں نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روزپہلے بھی اسی نہر میں کچھ ایکڑ دور  شگاف پڑا تھا جسکے باعث کسانوں کی پچاس لاکھ سے زائد کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں تھیں اب دوبارہ شگاف پڑگیا ہے اس رانا مائنرنہر کا پانی مبینہ طور پر چوری کی بھی شکایات ہیں اور ساتھ ہی اسکے نہری پشتے انتہائی کمزور ہیں  انہوں نے ڈی سی ملتان سمیت دیگر اعلیٰ احکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن