روہیلانوالی (نامہ نگار) سابق ایم پی اے ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ مطالبہ ہے کہ ہنگامی طور پر مظفر گڑھ شوگر مل کا افتتاح کیا جائے اور گنے کی قیمت 450 روپے فی من مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ کسان معاشی بدحالی کا شکار ہے کسان کو سہولیات دینا پنجاب گورنمنٹ کا فرض بنتا ہے شعیب اختر خان گوپانگ نے کہا کہ شوگر ملیں وقت پر نہ چلنے سے کسان مایوس ہو جائے گا ملک عبداللہ فہد لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کہتی ہے کہ ملیں چالو کرنے کیلئے شوگر ملز والے نہیں مانتے حالانکہ شوگر ملز والے کہتے ہیں کہ جو ریٹ پنجاب گورنمنٹ طے کرے ہم ادا کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ کسانوں کا حق نہ کھائے اور فی الفور مظفر گڑھ شوگر مل چالو کروائے۔