سرویلنس سرگرمیوں کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے  ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی اجلاس سے ڈی سی کا خطاب

Nov 13, 2022


لودھراں ( خبر نگار نمائندہ نوائے ) ڈپٹی کمشنر بابر رحمٰن وڑائچ نے کہا ہے کہ  ضلع بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھرپور انداز سے  انجام دی جائیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں انتظامی افسران، محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات اور انسداد ڈینگی ٹیمیں  مسلسل متحرک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشرف صالح، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اقراء مصطفیٰ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور شیخ رضوان الحق، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عثمان سمیت دیگر متعلقہ محکموں  کے افسران شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے  افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے ڈینگی لاروا کے انسداد کے لئے کمربستہ ہوجائیں اور سرویلنس سرگرمیوں کو موثر اور نتیجہ خیز بنائیں تاکہ موجودہ سیزن میں ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔

مزیدخبریں