لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)پنجاب لائیرز فورم مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ظفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف بہت جلد پاکستان آرہے ہیں۔کارکن استقبال کی تیاریاں کریں۔لانگ مارچ سے قانون اور آئین کے مطابق نمٹا جائے گا اور انتخابات وقت پر ہوں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن ملک محمد اسلم سرور تارڑ کی قیادت میں وفدسے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں ملک ہاشم سرور تارڑ ،طارق بھٹی ،نعیم کامران، اکبر تبسم ،شانی بھٹی، فرحان، وقاص پنوار و دیگر کارکنان شامل تھے۔رانا ظفر اقبال نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ہی آئین اور قانون کے مطابق آرمی چیف کی تقرری کریں گے جو ان کا آئینی حق ہے۔
کارکن استقبال کی تیاری کریں‘ نواز شریف جلد واپس آئینگے: رانا ظفر اقبال
Nov 13, 2022