ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی نسیم بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔
٭ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 18 نومبر تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
٭جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں گرفتار 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ملزمان میں نعیم ، کامران ، ارشد ، عمر فاروق ، بلال علی اور ثقلین شامل ہیں۔
٭جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چرس برآمدگی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے،عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم وقاص کو 1040 گرام چرس برآمدگی ہونے پر پیش کیا۔
٭ملتان (سپیشل رپورٹر)عدالت نے کمسن بچے کے اغواء برائے تاوان کیس میں گرفتار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے، مخدوم رشید کے علاقے چک 4 ٹی سے 16 اکتوبر کو تین سالہ زین اغوا ہوا تھا۔ ملزمان میں طارق ، سعید ، محبوب اکرم ، اشرف ، سمیرا اور رانی بی بی شامل ہیں۔