ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلع کچہری ملتان میں پابندی کے باوجود موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا داخلہ جاری ہے۔بلا چیکنک داخلے سے ضلع کچہری میں بھی سیکورٹی رسک بڑھ گیا۔ضلع کچہری میں قائم ضلعی انتظامیہ کے دفاتر اور عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر وکلاء سمیت 10 ہزار سے زائد لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔وکلاء کا کہنا ہے کہ کچہری کے باہر گاڑیوں کے اسٹینڈ ہونے کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں کچہری کے اندر داخل ہوتی ہیں۔ عدالتی عملہ، ضلعی انتظامیہ دفاتر کے کلرک اور اسٹام فروشوں کچہری میں گاڑیاں لاتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں باہر سے زیادہ لوگ گاڑیوں پر آتے ہیں دوسری جانب کچہری گیٹ پر مامور پولیس اہلکار گاڑیوں کو اندر داخل ہونے سے روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔