علامہ اقبال نے شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی: شیخ انوار الحق 


لاہور(نیوز رپورٹر)سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کی تڑپ پیدا کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے تصورات اور افکار پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ہمارے محسن عظیم ہیں،انہوں نے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا جو خواب دیکھا اسے قائداعظم نے انتھک محنت سے حقیقت کا روپ دیا۔علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کا تقاضا ہے کہ ہم کشکول توڑ کر غیروں کی محتاجی سے آزاد ہو کر اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...