کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی خیراتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی فوج نے امریکہ‘ نیٹو سے مل کر لڑی جانے والی طویل جنگ میں افغانستان میں 2006-14ءتک 64 بچوں کو قتل کیا اور زرتلافی کے طور پر متاثرہ فیملیوں کو 165.33 پا¶نڈز ادا کئے۔ ایکشن آن آرمڈ وائیولینس نے دل ہلا دینے ولای رپورٹ میں دعویٰ کیا یہ تعداد 135 تک ہو سکتی ہے۔ نشریاتی ادارے الجزیرہ پر چلنے والی رپورٹ کے مطابق 2007ءسے دسمبر 2012ءکے درمیان آپریشنز اور دیگر کارروائیوں میں جن کی تعداد 38 تھی ان معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔
خیراتی ادارہ