لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری نے کہا کہ پنشنرزکے سلگتے مسائل اور حکومتی سرد مہری قابل مذمت ہے۔ زندگی کا بہترین حصہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والے اپنے بنیادی حق سے محروم ہیں۔ پنشنرز قاتل مہنگائی اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے سے بے حد مسائل کا شکار ہیں۔پنشنرزجو کہ اپنی زندگی کا بہترین حصہ حکومت کی خدمت میں صرف کرتے ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کے بعدا ن کی پیشن کے اجراءاور پنشن کے حصول میں دشواروں کا سامان کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پینشنرز کو پنشن کی ادائیگی حکومت وقت پر ذمہ داری ہے کیونکہ پنشنر کو ادائیگی ان کی دوران ملازمت تنخواہ سے کٹوتی کی رقم سے کی جاتی ہے ۔
جو حکومت پر قرض اور سابقہ ملازمین کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملک کے پینشزز کو اتحاد اور یکجہتی کیساتھ اپنے حق کے حصول کیلئے جاری جدوجہد کی جماعت اسلامی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنشنروں کو مہنگائی کے تناسب سے پنشن میں اضافے سمیت دیگر کئی مراعات مثلاً فری میڈیکل، مفت سفری سہولتیں فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پنشنرز ویلفئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنشنرز کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کے پنشنرز کے ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔