ملتان( نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے تھانہ سیتل ماڑی کی انسپکشن کی ، اس موقع پر سٹی پولیس آ فیسر ملتان خرم شہزاد حیدر اور اے ایس پی نیو ملتان دانیہ رانا بھی ہمراہ تھی۔ آ ر پی او نے تھانے کی صفائی ستھرائی فرنٹ ڈیسک اور مال خانہ میں مزید بہتری لانے، اے ایس پی نیو ملتان کو تھانہ کے متعلقہ حساس نوعیت کے مقدمات کو میرٹ پر جلد از جلد یکسو کروانے ، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے ان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عدالتوں سے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدائت کی۔ انہوں نے ناجائز حراست کی سختی سے ممانعت کی اور سائلین سے شائستہ رؤیہ اختیار کرنے کا کہا۔
آرپی او کا تھانہ سیتل ماڑی کا دورہ،ناجائز حراست کی سختی سے ممانعت
Nov 13, 2022