قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی ‘برونز میڈلسٹ کا شاندار استقبال 

Nov 13, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا کامیاب دورہ ملائشیا مکمل کرکے براونز میڈلز کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئی. اس موقع پر کھلاڑیوں کا جذبہ دیدنی تھا۔ قومی ہیروز کو پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے فول پروف سکیورٹی پروٹوکول میں ایئرپورٹ سے لایا گیا۔ ایئرپورٹ میں میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔قومی کھلاڑیوں نے اس موقع پر سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں 11 سال بعد وکٹری سٹینڈ تک آنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جیت کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاو¿ں سے ممکن ہوئی ہے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین ، کپتان قومی ہاکی ٹیم محمد عمر بھٹہ، منیجر پاکستان ہاکی ٹیم محمد سعید خان اور کوچ ایاز محمود نے کہا کہ اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ قومی ہاکی ٹیم براونز میڈلز کےساتھ وطن واپس لوٹی۔ اگر کارپوریٹ سیکٹر اور میڈیا کی جانب سے اسی طرح یہ سپورٹ جاری رہی تو ہم بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام اونچا کریں گے۔

مزیدخبریں