اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ ون 2022 بوائز سنگلز میں ازبکستان کے عمران خیت بائیف نے روس کے عامر اسلکوزہائیف کو ہرایا جبکہ گرلز سنگلز میں مولڈوواکی لیا بیلیبووانے روس کی پولینا کیبیکووا کو ہرا کرپاکستان جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ لیگ ون کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اختتامی تقریب میںصدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخواہ ہمایوں سیف اللہ خان اور بڑی تعداد میں شائقین ٹینس اور شرکاءنے شرکت کی پی ٹی ایف کے صدر سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آنے پر کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے پاکستان کے سافٹ امیج کو مزید فروغ ملے گا اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلے کا موقع ملے گا انہوں نے تقریب کے انعقاد اورانتظامات پر اظہار اطمینان کیااور ایونٹ کےلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر اسلام آباد پولیس ایونٹ کی کوریج پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا سینیٹر سلیم سیف اللہ نے کھلاڑیوں، کوچز اور بالخصوص وائٹ بیج ریفری عارف قریشی کا شکریہ ادا کیا۔