لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں 45اوورز کے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے8وکٹوں پر 242رنز بنائے ۔محمد طیب عارف 66‘عرفات منہاس57‘شاویز عرفان 51رنز بناکر نمایاں رہے ۔ معروف مریدھا اور اقبال حسین ایمن نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ بنگلہ دیش ٹیم ہدف کے تعاقب میں28اوورز میں 118رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میںبھی داخل نہ ہوسکے ۔ عاشق الرحمان 42رنز بناکر نمایاں رہے ۔ محمد ذیشان نے تین ‘علی اسفند اور علی رضا نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ عرفات منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔