کامونکی(نمائندہ خصوصی)حاجی مشتاق احمد بھٹی کے انتقال پر سٹی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شیخ بشارت علی منعقد ہوا، جس میں محمد اشفاق بھٹی کے والد حاجی مشتاق احمد بھٹی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا گیا اورمرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی ،اللہ تعالی مرحوم کو کروٹ کروٹ اپنی رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،اس موقع پر جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب رانا ناصر علی ،خوشی محمد گوجر،شیخ بلال جمیل،رانا گل نواز خاں کے علاوہ دیگر نے بھی حاجی مشتاق احمد بھٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
کامونکی: سٹی پریس کلب میں تعزیتی اجلاس‘ مشتاق بھٹی کی مغفرت کیلئے دعاکی گئی
Nov 13, 2022