گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حضرت خواجہ پیر برکت علی سرکار چشتی صابری ؒ کے 71 ویں عرس کی تقریبات، دربار شریف اروپ میںپیر عامر فرید کی دستار بندی کی گئی ، دستار بندی صاحبزادہ پیر غلام فرید نے اپنے دست مبارک سے کی جبکہ تقریبات کا اختتام ختم شریف اور ملکی بقاء و سلامتی کے لئے خصوصی دعا سے ہوا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر غلام فرید نے کہا کہ پاکستان بزرگان دین کا فیض اور انکی دعائوں کا ثمر ہے یہ ہمیشہ قائم ودائم رہے گا،سجادہ نشین دربار شریف پیر عامر فرید نے کہا کہ دربار شریف کے خادم کی ذمہ داری میرے لئے خوش نصیبی ہے معتقدین کی صدق دل سے خدمت میری زندگی کا مشن ہے تقریب میں سردار طالب نکئی ایم این اے ،سردار آصف نکئی،عامر سلطان چیمہ ایم این اے ،پیر شاہد خورشید، پیر کمال فرید، پیر اعجاز فرید ،چوہدری نوید انور بھنڈر، ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی سیالکوٹ صاحبزادہ عبدالوحیدڈار، ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صابر عزیز ، لیفٹیننٹ جنرل(ر) سہیل صابر ، سردار جسبیر سنگھ گریوال ،سردار ہر گوبھند سنگھ گریوال ودیگرنے شرکت کی۔