ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورونمنٹ گورونانک ہائی سکول میں سکولوں کی بہتری کے منصوبے پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سی ای او ایجوکیشن احسن فرید، ڈسٹرکٹ افسر سکینڈری ثمینہ عقیل ، ڈپٹی ڈی اوسکینڈری مرزا سلیم ، ڈپٹی ڈی او فی میل رخسانہ بھٹی سمیت ضلع بھر کے ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن ونعت رسول مقبولؐسے کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے خطاب کرتے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی اداروں میںمزید بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے، قوم کے معمار اساتذہ اکرام ہی قوم کو بہتربناسکتے ہیں۔
ننکانہ : ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سکولوں کی بہتری کے منصوبے پر سیمینار
Nov 13, 2022