لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر دکھانے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر براہ راست دکھایا جائیگا، سٹیڈیم میں 30 ہزار تماشائی فائنل دیکھیں گے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا۔
،شائقین فیملیز کے ہمراہ آکر فائنل دیکھیں اور قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔