سلطنت اومان ایکسی لینس ایوارڈشوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے نام 

Nov 13, 2022


لاہور ( کامرس رپورٹر) شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو وباءکے دنوں میں صحت کے شعبے میں بہترین خدمات پر سلطنت اومان کی ایکسلینس ایوارڈ کیٹگری میں گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ہسپتالوں کی عالمی فیڈریشن کی جانب سے دبئی میں ہونے والی ہسپتالوں کی 45ویں عالمی کانگرس میں ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر کے ہسپتال اور صحت کے شعبہ کے نمایاں ناموں نے شرکت کی جنہیں گولڈ ، سلور اور برانز کے سات مختلف شعبوںمیں ایوارڈ زدئیے گئے۔ سلطنت اومان کی ایکسلینس ایوارڈ کیٹگری برائے شعبہ صحت کا مقصد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہسپتالوں اور صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کی جانب سے بحران کے دنوں میں دی جانےوالی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ انٹرنیشنل ہوسپٹل فیڈریشن کا ایسوسی ایٹ ممبر اور اسے یہ گولڈ ایوارڈ اس کے جس پروجیکٹ پر دیا گیا اس کا مقصد ایک ایسے لائحہ عمل کی تیاری اور عملی مشاہدہ کرنا تھا جس سے کم اور متوسظ آمدنی والے ممالک میں موجود کینسر ہسپتالوں میں کووڈ19-یا اس جیسی دوسری وباءکے دنوں میں درکار ضروری آلات ، ادویات دیگرمواد کی ضروریات کا تعین ہو سکے۔ 

مزیدخبریں