امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج کا سلسلہ جاری، جوبائیڈن مطمئن


واشنگٹن (آئی این پی)امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر جوبائیڈن نتائج سے مطمئن جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ غیر مطمئن دکھائی دے رہے ہیں،امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ کی 49 نشستیں ری پبلکن کے پاس ہیں جبکہ ڈیموکریٹس کو اپنی 48نشستوں کے ساتھ مزید دو ارکان کی حمایت حاصل ہے،جارجیا کی ایک سینیٹ نشست پر الیکشن دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا اور جارجیا کی نشست ہی فیصلہ کن ثابت ہوگی کیونکہ ڈیموکریٹس کو اس نشست پر جیت کے بعد 100رکنی ایوان میں سادہ اکثریت حاصل ہوجائے گی،ایوان نمائندگان میں ری پبلکن کی برتری کم ہو رہی ہے اب تک 435 میں سے 411نشستوں کے نتائج سامنے آگئے ہیں، ان میں سے 211نشستیں ری پبلکن جبکہ 200نشستیں ڈیموکریٹس کے پاس ہیں، ایوان نمائندگان میں سادہ اکثریت کیلئے 218نشستیں درکار ہیں،ری پبلکن کو باقی رہ جانے والے 24حلقوں میں سادہ اکثریت کیلئے مزید 7جبکہ ڈیموکریٹس کو 18 سیٹیں درکار ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن امریکی مڈٹرم الیکشن کے نتائج سے مطمئن ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا ہے
جوبائیڈن ، مطمئن

ای پیپر دی نیشن