جدہ ۔(اے پی پی)سعودی عرب میں کھلی آنکھ سے سورج کو دیکھنے والا40 سالہ شخص بینائی سے محروم ہو گیا ۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آنکھوں کی معالج ڈاکٹر خدیجہ العطاس نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ایک 40 سالہ مریض میرے پاس آیا اور وہ اپنے مسئلے کے بارے میں شرماتے ہوئے بات کر رہا تھا۔ اس کے بقول جب اس نے دو منٹ سے بھی کم وقت تک سورج کی طرف دیکھا تو اسے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی بلب پھٹ گیا ہو اور اسے اپنی آنکھ میں ایک چمک سی محسوس ہوئی، جس کے بعد وہ نگاہوں کے عین سامنے کے منظر کو دیکھنے کے قابل نہیں رہا تھا۔
سعودی عرب،نابینا