ماسکو+کیف (این این آئی+ نیٹ نیوز) صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب کے دو بھائیوں، ایک بہن، چند دیگر رشتہ داروں اور پریس سیکرٹری سمیت 200 امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ ان میں امریکی صدر جوبائیڈن کے بھائی جیمس برین بائیڈن، فرانسس ویلیئم بائیڈن اور بہن ویلیری بائیڈن اونز شامل ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کے دیگر رشتے داروں کے علاوہ پابندی کا شکار ہونے والوں میں ان کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئررے بھی شامل ہیں۔ روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ پابندیاں امریکا کی جانب سے روس پر لگائی گئی پابندیوں کا ردعمل ہیں۔ امریکا نے روس پر یہ پابندیاں یوکرائن جنگ کے تناظر میں عائد کی تھیں۔ ماسکو کے اعلان کے بعد کہ اس کی افواج نے جنوبی یوکرائن میں خیرسن شہر سے انخلا شروع کر دیا ہے۔ یوکرائن کے شہری فوج کی جانب سے کھیرسون کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے پر جشن مناتے رہے ہیں۔ جہاں روس نے فروری کے بعد علاقائی دارالحکومت کا قبضہ چھوڑ دیا ہے۔ صدر ولایدمیر زیلنسکی نے ویڈیو خطاب میں کہا آج ایک تاریخی دن ہے ہم ملک کے جنوبی حصے واپس حاصل کر رہے ہیں۔ یوکرائن کے شہری فوج کی جانب سے کھیرسون کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے پر جشن مناتے رہے ہیں۔ جہاں روس نے فروری کے بعد علاقائی دارالحکومت کا قبضہ چھوڑ دیا ہے۔ صدر ولایدمیر زیلنسکی نے ویڈیو خطاب میں کہا آج ایک تاریخی دن ہے ہم ملک کے جنوبی حصے واپس حاصل کر رہے ہیں۔
روس، پابندیاں
جوبائیڈن کے 2بھائیوں بہن پریس سیکرٹری سمیت 200امریکیوں کا روس میں داخلہ بند
Nov 13, 2022