امریکی شہری نے پاکستان سمیت 4 ممالک  کو 19 نوادرات واپس کر دئیے

Nov 13, 2022


لندن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی شہری نے پاکستان سمیت دیگر 4 ممالک کو 19 نوادرات واپس کر دئیے۔ برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان گوم پرٹس نے خبر پڑھنے کے بعد چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں 80 ہزار پائونڈ کی یہ چیزیں ورثے میں اپنی دادی سے ملی تھیں اور ان کا ذریعہ غیرقانونی کھدائی ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو حاصل کرنے کی کوئی تاریخ موجود نہیں ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ وہ پاکستان‘ اٹلی‘ یونان اور قبرص کو نوادرات واپس کر کے چیزوں کو قانونی اور اخلاقی طور پر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بہن‘ بھائیوں کی رضامندی کے بعد یہ چیزیں واپس کر دیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک فن پارے کا تعلق پاکستان‘ 2 کا قبرص‘ 4 کا اٹلی اور 12 کا یونان سے ہے۔ واپس کئے گئے نوادرات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ قبل ازیں امریکی حکومت نے گزشتہ مہینے 46 نوادرات پاکستان کو واپس کر دئیے تھے۔ جس میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والا فن پارہ بھی شامل تھا جس کی قیمت 11 لاکھ ڈالر ہے جسے اسلام آباد میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے۔
نوادرات واپس

مزیدخبریں