ناساز طبیعت کے باعث میشا شفیع پھر جرح کیلئے پیش نہیں ہوئیں: عدالت

Nov 13, 2022



لاہور (خبر نگار) سیشن کورٹ لاہور گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوٰی کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث میشا شفیع ایک بار پھر جرح کیلئے پیش نہیں ہوئی، علی ظفر کے وکیل کے مطابق میشا شفیع کا میڈیکل سرٹیفکیٹ جھوٹا ہے، علی ظفر کے وکیل نے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی جانچ کے لیے سرکاری بورڈ بنانے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے اس عدالت کو میشا شفیع کے خلاف کسی بھی سخت حکم سے روک رکھا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16نومبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
 
میشا شفیع

مزیدخبریں