مکوانہ (این این آئی) پنجاب حکومت نے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دیدی،مڈل کی نئی کتابیں آئندہ سال سے مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔ترجمان پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے اے پی پی کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے سنگل نیشنل کریکولم کے سیکنڈ فیز کی بھی منظوری دیدی ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے سال کے لیے سنگل نیشنل کریکولم کے تحت کتابوں کی تیاری شروع کردی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ حکومت کی تبدیلی کے باعث رواں تعلیمی سال میں یکساں نصاب کے دوسرے فیز پر عملدرآمد روک دیا گیا تھا۔حکومت تبدیل ہونے کے بعد سمری کی منظوری نہیں ملی تھی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ نہم و دہم کی کتابیں تیسرے فیز کے تحت سنگل نیشنل کریکولم کے مطابق پبلش کی جائیں گی۔ نہم و دہم کی کتابیں سنگل نیشنل کریکولم کے تحت 2024 میں پبلش کی جائیں گی۔
کتاب چھپائی منظوری
پنجاب حکومت نے چھٹی تاآٹھویں جماعت نئی کتابوں کی چھپائی کی منظوری دیدی
Nov 13, 2022