وجیہہ سواتی قتل کیس، ملزم رضوان حبیب کوسزائے موت، 5لاکھ ہرجانہ کا حکم


 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے  تھانہ مورگاہ کے علاقے میں امریکی نژاد خاتون وجیہہ سواتی کے اغواء اور قتل کیس میں ملزم رضوان حبیب کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور  5لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنایاملزم کواغواء کے جرم میں 10سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی ملزم کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا بھی سنائی گئی کیس میں ملزم حریت اللہ کو زیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اورایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی جبکہ ملزم سطان احمد کوزیر دفعہ 201جرم میں 07سال قید اورایک لاکھ ہرجانہ کی سزا سنائی گئی۔
سزائے موت

ای پیپر دی نیشن