راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزہ چلہ میں بدل گئی ایف آئی آر نہیں کٹ رہی پوسٹمارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی وزراء دفتر نہیں جا رہے حکومت ٹھپ ہوگئی لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تعیناتی پسند ناپسند پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی پنڈی میں بچیوں کے 50 سکول کالج اور پانچ یونیورسٹیاں بنائی ہیں پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا شیخ رشید احمد نے کہا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہوجائیں گی غریب کوپیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ راولپنڈی پہنچتے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا 15 دن اہم ہیں اس لئے 30 نومبر تک ٹی وی پر نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔
شیخ رشید