کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ نو میں حجام نے شادی سے انکارپرساتھیوں سے مل کر لڑکی پر تیزاب پھینک دیاجس وہ بری طرح جھلس گئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا ۔ گوردوارے والی گلی کاہنہ نوکے رہائشی فلک شیراعوان کی 25سالہ بیٹی تہمینہ سے آصف نامی حجام شادی کرنا چاہتاتھا جس سے اس نے انکارکر دیا توملزم نے دو ساتھیوں رزاق اور ایک نامعلوم سے مل کرلڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب گردی سے لڑکی کا چہرہ ‘بازو اور جسم جھلس گیا۔متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ انوسٹی گیشن ونگ تھانہ کاہنہ کے انچارج انسپکٹرقمرساجد نے بتایا ملزم آصف نے نشترکالونی میں بیوٹی سیلون بنایا ہوا ہے اور یہ قصورکے گاوں کوڑے سیال کارہائشی اور شادی شدہ ہے ۔ مرکزی ملزم رزاق گرفتارکرلیا ہے۔
تیزاب
کاہنہ : حجام نے شادی سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا
Nov 13, 2022