سیالکوٹ (این این آئی) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت کے باعث 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔ایئرپورٹ کو 5دسمبر سے20دسمبر تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔سیالکوٹ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔
سیالکوٹ ائیر پورٹ